ڈاکٹر سارہ سعید رولیکس ایوارڈز فار انٹرپرائز 2019ء کیلئے منتخب

ڈاکٹر سارہ سعید رولیکس ایوارڈز فار انٹرپرائز 2019ء کیلئے منتخب

58 views

پاکستانی ڈاکٹر سارا سعید کو رولیکس ایوارڈز فار انٹرپرائز 2019ء کی سائنس و ہیلتھ کیٹیگری کیلئے حتمی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

رولیکس ایوارڈز دنیا کو رہنے کیلئے بہتر مقام بنانے کیلئے انفرادی طور پر مشکلات سے بھرے کام کرنیوالے افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پاکستان کی 32 سالہ ڈاکٹر سارہ سعید ’’صحت کہانی‘‘ کی شریک بانی اور سی ای او ہیں

، جو ایک الیکٹرانک ہیلتھ سروس (ای ہیلتھ) کے ذریعے گھروں سے کام کرنیوالی خواتین ڈاکٹرز سے

دیہی علاقوں کے لوگوں اور غریبوں کا کم قیمت میں رابطہ کرواتی ہیں۔

انہوں نے ایک ٹیلی میڈیسن ڈیلیوری سسٹم تشکیل دیا جو دنیا بھر کے نواحی علاقوں میں کام کرسکتی ہے۔

سارہ سعید نے رولیکس کو بتایا کہ یہاں کئی خواتین ڈاکٹر ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود کام نہیں کرتیں

، اس کے بجائے وہ دلہن بن کر اپنے خاندان کے ساتھ گھروں میں رہتی ہیں، ہم ایسی خواتین ڈاکٹرز کو

پاکستانی ثقافت میں رہتے ہوئے افرادی قوت میں واپس لاتے ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں غریب اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام سے جوڑتے ہیں۔

ویب سائٹ پر موجود ان کی پروفائل کے مطابق سارہ سعید کا نیٹ ورک پاکستان بھر میں 23 ای ہیلتھ کلینکس کے ذریعے 86 ہزار مریضوں

کو خدمات فراہم کررہا ہے جبکہ اس میں پندرہ سو خواتین ڈاکٹرز، 90 سے زائد نرسیں اور فیلڈ ہیلتھ ورکرز ملازم ہیں۔

رولیکس 2019ء کیلئے 5 انعامات کیلئے انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا، جس کیلئے ہر شخص 12 جون تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *