تیز ہوائیں چلنے سے شہر قائد کا موسم  خوشگوار

تیز ہوائیں چلنے سے شہر قائد کا موسم خوشگوار

16 views

شہرقائد میں معمول سے تیز تیزسمندری ہواؤں کی وجہ سے پارہ مزید کمی سے 32.5ڈگری پر آگیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی سمت کی تیزرفتارہوائیں چلیں

جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،تیزہواؤں کی وجہ سے شہر میں گرمی کا پارہ بھی معتدل رہا

جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل صبح کے وقت شہر کا پارہ 26.5جبکہ ہوا میں نمی ک اتناسب صبح کے وقت 81اور شام کو 66فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا مطلع صاف اورجزوی طورپر ابر آلود رہنے کا امکان ہے

جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ اگلے 3روز تک شہر کا موسم متوازن رہنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *