جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس عہدے کاحلف اٹھا لیا

جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس عہدے کاحلف اٹھا لیا

views

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 7 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے جبکہ ان کی جگہ جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ جسٹس عظمت سعید نے

جسٹس گلزاراحمد سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسٹاف اورسینیئروکلا نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 17 ججز صاحبان ہیں، جن میں سے 8 کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کا

موقع ملے گا تاہم 8 ججز صاحبان یہ اہم ترین عہدہ ملنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔

17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریٹائر ہونے کے بعد 18 جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے

چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *