آزاد بھارت کا پہلا دہشتگرد ایک ہندو تھا، بھارتی اداکار کمل حسن

آزاد بھارت کا پہلا دہشتگرد ایک ہندو تھا، بھارتی اداکار کمل حسن

31 views

ہندوستانی انڈسٹری کے ممتاز اداکار کمل ہاسن نے ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کا آئینہ دکھا دیا

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ آزادی کے بعد انڈیا کا پہلا دہشت گرد کوئی مسلمان نہیں تھا

، کمل ہاسن نے کہا کہ گاندھی کو قتل کرنے والا شخص ایک ہندو تھا، جس کا نام نتھو رام تھا.

کمل حسن نے عوام کو مخاطب کرکے کہا ‘میں یہ اس لئے نہیں کہہ رہا کہ یہاں بہت سے مسلمان موجود ہیں

بلکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشتگرد ایک ہندو تھا، جس کا نام نتھو رام گوڈسے ہے، وہیں یہ سب شروع ہوا۔’


 بھارت کے معروف تامل اداکار اور ‘مکل نیدھی مایم’ نامی سیاسی جماعت کے بانی کمل حسن کی انتخابی

مہم کے دوران دئیے گئے متنازع بیان نے بھارت میں کھلبلی پیدا کردی ہے

خیال رہے کہ کمل ہاسن اپنے روشن خیال اور غیر متعصبانہ نظریات کے لیے مشہور ہیں، وہ ماضی بھی انتہا پسندوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں.

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *