امام الحق نے کپل دیو کا 36 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

امام الحق نے کپل دیو کا 36 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

4 views

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے  انگلینڈ میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

امام الحق نے 151 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 16 چوکے شامل تھے

وہ پاکستان کی طرف سے انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ انفرادی سکوربنانے والے بلے باز بھی بن گئے

امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں اور

انہوں نے یہ کارنامہ 23 سال 153 دن کی عمر میں سرانجام دیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 میں 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کیخلاف 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے ساتھ ہی امام الحق نے ایک اور تاریخ بھی رقم کی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف

ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *