سعودی عرب تیل کی پائپ لائنوں میں سرحد پار ڈرون حملے

سعودی عرب تیل کی پائپ لائنوں میں سرحد پار ڈرون حملے

20 views

سعودی عرب کی دو آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں پمپنگ اسٹیشنز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ ينبع البحر میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے

ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی سی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

ڈرون حملے کے بعد پمپنگ اسٹیشنز میں آگ لگ گئی جس کے بعد ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے متاثرہ پائپ لائن سے تیل کی سپلائی روک دی۔

سعودی عرب نے یمن سے ہونے والے ڈرون حملے کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ

حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا مقابلہ کیا جائے

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے میڈیا کو بتایا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا

جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حوثی ملٹری کے ترجمان یحیٰ ساری کا کہنا ہے کہ 7 ڈرون کی مدد سے سعودی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور یہ ایک کامیاب آپریشن تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی تیل کے ترسیلی نظام پر یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل 12 مئی کو

متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر دو سعودی جہازوں کو مبینہ طور پر سبوتاژ کیا گیا جس میں جہاز کو نقصان پہنچا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *