صدر مملکت نے اثاثے ظاہر کرنے کے لئے ایمنسٹی اسکیم پر دستخط کر دِیئے

صدر مملکت نے اثاثے ظاہر کرنے کے لئے ایمنسٹی اسکیم پر دستخط کر دِیئے

24 views

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ‘ ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیے جس کے بعد اس کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگیا۔

 آرڈیننس کے مطابق اندرون ملک پراپرٹی پرڈیڑھ فی صد ٹیکس ادا جبکہ بیرون ملک تمام اثاثے اور جائیدادوں پر4 فی صد ٹیکس ادا کرکے قانونی بن سکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا۔

بیرون ملک اثاثہ جات ملک میں نہ لانے کی صورت میں 2فیصد مزید یعنی 6فیصد ٹیکس جمع کرانا ہوگا

پاکستان سے باہر بینک اکاؤنٹس، شیئرز، بانڈز4 کی بجائے 6 فی صد ٹیکس دینا ہوگا ۔

یاد رہے کہ جائیداد یا اثاثوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *