عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور

عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور

7 views

لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی

درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے

انہیں ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

 لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

وکیل علیم خان نے کہا نیب دستاویزات کے ذریعے ثابت کرنا ہے کی اثاثے آمدن سے زائد ہیں , محض گواہوں کی بنیاد پر

مدن سے زائد اثاثون الزام عائد نہیں کیا جاسکتا۔

نیب کی جانب سےعلیم خان کے مشکوک بینک ٹرایکشنزاور سرمایہ کاری کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئی

، نیب تفتیشی افسر نے کہا ذرائع آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ، کئی ملین کے اثاثے ظاہر نہیں کئے گئے۔

وکیل علیم خان کا کہنا تھا آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نےعلیم خان کو بلاجواز گرفتار کیا، تفتیش میں نیب

آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، شواہد نہ ہونے کے باعث نیب ریفرنس دائر نہیں کر رہا۔

نیب پراسکیوٹر نے کہا علیم خان کے خلاف ٹھوس مواد موجود ہے، ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے تفتیشی رپورٹ جلد مکمل کرلی جائے گی۔

دلائل کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کیس میں علیم خان کی ضمانت منظور کرلی

اور علیم خان کو 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *