معروف پاکستانی ہدایت کار عاطف حسین انتقال کرگئے

معروف پاکستانی ہدایت کار عاطف حسین انتقال کرگئے

8 views

معروف ٹی وی ڈرامہ ڈائریکٹرسید عاطف حسین گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

عاطف حسین کراچی کے آغا خان اسپتال میں شدید علالت کے باعث زیر علاج تھے اور دو دن سے وینٹی لیٹر پر تھے

تاہم گزشتہ روز گردے فیل ہونے کے باعث وہ دنیائے فانی سے چل بسے۔

عاطف حسین نے آر وائی کے معروف ڈرامے ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘ میں بھی ہدایت کاری کی تھی علاوہ ازیں

انہوں نے متعدد ڈرامے بھی ڈائریکٹ کیے جن میں زندگی دھوپ تم گھنا سایا، ایک تمنا لاحاصل، بے قصور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *