واٹس ایپ پر اسپائی ویئر کا حملہ، صارفین کو ایپ اپ گریڈ کرنے کا مشورہ

واٹس ایپ پر اسپائی ویئر کا حملہ، صارفین کو ایپ اپ گریڈ کرنے کا مشورہ

44 views

واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کو سائبر حملہ آوروں کی جانب سے صارفین کے موبائل فونز تک رسائی سے بچنے کے لیے اپنی ایپ کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے

واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ ہم  افزائی کرتے ہیں  کہ صارفین ایپ کو اپ گریڈ کرلیں تاکہ وہ اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ

حملہ آور پروگراموں سے بھی بچ سکیں۔ ترجمان  کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل اس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں

 حملے کے نتیجے میں کال نہ بھی اٹھائی جائے تو بھی سافٹ ویئر انسٹال ہو جائے گا اور فون سے اس کال کا ریکارڈ بھی غائب ہو جائیگا۔

وٹس ایپ کے دنیا بھر ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین ہیں

دوسری جانب  این ایس او نے مؤقف پیش کیا ہے کہ اس کا خاص مقصد جرائم اور دہشت گردی سے لڑنا ہے اور

ان کی کمپنی باقاعدہ  حکومتی لائسنس یافتہ  ہے تاہم یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں قائم ’دی سٹیزن لیب‘ نامی ایک ادارے نے کہا ہے

کہ اسرائیلی کمپنی نے انسانی حقوق سے وابستہ ایک وکیل کو بھی ہدف بنایا ہے۔ حملوں کا یہ سلسلہ اس اتوار سے شروع ہوا ہے۔

وٹس ایپ پر ہونے والے تازہ ترین سائبر حملوں کی خبر کمپنی کو گزشتہ ماہ ملی تھی جس کے بعد کمپنی کی جانب سے دس دن کے

اندر اندر وٹس ایپ کا ایک اپ ڈیٹڈ ورژن متعارف کرا دیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق تازہ سائبر حملوں سے ایپل اور اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *