ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

views

وفاقی کابینہ میں مزید ایک رکن کا اضافہ ہو گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی

معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا انھیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم ہوں گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں، وہ احساس پروگرام کی سرپرستی کر رہی ہیں۔

یاد رہے 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ” غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح کیا تھا

، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام “احساس اورکفالت” رکھا گیا، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *