کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمٰن گرفتار

کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمٰن گرفتار

32 views

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبدالرحمان مکی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم فلاح انسانیت اور جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمٰن مکی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ہے

، عبدالرحمٰن مکی پر کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے متعلق اشتعال انگیز تقریریں کرنے کاالزام ہے،

عبدالرحمان مکی کو اشتعال انگیز تقرریں کرنے اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔

مولانا مکی نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی تھی اور ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کی تھی

جس کے بعد کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملک بھر میں تنظیم کی مساجد، مدارس اور اسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *