ایف اے ٹی ایف مذاکرات:پاکستان کابھارتی اعتراضات پر بھرپور جواب

ایف اے ٹی ایف مذاکرات:پاکستان کابھارتی اعتراضات پر بھرپور جواب

2 views

پاکستان نے چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق چین میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کےدرمیان مذاکرات ہوئے ہیں

جس میں امریکا، چین، بھارت، جرمنی، آسٹریلیا، ملائیشیا، ترکی اور برطانیہ سمیت 12 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے خلاف بھارت ایف اے ٹی ایف میں 6 رکنی وفد لایا، جس میں کسٹم، بینکنگ اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے۔

اجلاس میں سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ  کیا

جبکہ کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے اندرونی اور بیرونی راستوں کو فعال بنانے کا پلان دیا۔

اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کو مدارس اصلاحات اور کالعدم تنظمیوں کے خلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یونس ڈھاگا نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کو میڈیم سے ہائی رسک میں ڈال کر ان کے تمام مراکز اور دفاتر ختم جبکہ اکاؤنٹس اور اثاثے منجمند کر دئیے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کے بھارتی شریک چیئرمین نے کئی غیر ضروری سوالات اٹھائے جن کا پاکستانی وفد نے بھرپور جواب دیا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *