پولیو کا عفریت: شمالی وزیرستان میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

پولیو کا عفریت: شمالی وزیرستان میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

4 views

شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی کے گاؤں زیرکئی کی رہائشی

ساڑھے 3 سالہ بچی کے نمونے یکم مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچی کو شدید بخار میں گاؤں کی ڈسپنسری لایا گیا جہاں بچی کوآئی ایم انجیکشن لگایا گیا

اگلی صبح بچی کو جب دوبارہ ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو انہوں نے اسے اے ایف پی کیس قرار دیا

جبکہ نمونے لیب کو تشخیص کےلئے بجھوائے۔

بچی نے خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 ڈوزز کے علاوہ او پی وی کی ڈوز بھی لی تھی۔

رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16ہوگئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز 11 ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *