ہر ادا کمال معین اختر کے سپر اسٹار عامر خان بھی مداح

ہر ادا کمال معین اختر کے سپر اسٹار عامر خان بھی مداح

39 views

ہرا ادا کمال ہر رنگ بے مثال  لیجنڈ معین اختر کے بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی مداح

بے مثال اداکار اور با کمال میزبان پاکستان کے صف اول کے فنکار معین اختر  آج اس وقت ہمارے درمیان تو موجود نہیں

لیکن لاکھوں مداحوں کے دلوں  میں یہ عظیم فنکار  آج بھی زندہ ہے۔

 معین اختر کی اداکاری کی چھاپ اس قدر گہری ہے کہ ممتاز اداکار بھی ان کو اپنا گرو مانتے ہیں

 

حال ہی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان نے بھی خود کو معین اختر کا سب سے بڑا مداح تسلیم کیا ہے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار عامر خان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی

جس میں وہ خوش گوار موڈ میں اداکار کے ساتھ مصافحہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ساتھ ہی مشاہد حسین نے یہ بھی کہا کہ چین کے صدر شی جنگ پنگ کی میزبانی میں منعقدہ ایشیائی تہذیبوں کے درمیان پہلے مکالمے

میں عامر خان کے ساتھ اچھی ملاقات رہی۔

مشاہد حسین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ چین میں سپر ہٹ رہی ہے

جب کہ عامر خان نے ملاقات کے دوران  کہا کہ ’میں لیجنڈ اداکار معین اخترکا بہت بڑا مداح ہوں۔ وہ حیرت انگیز اور با صلاحیت اداکار تھے‘۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *