ٹائیفائیڈ ویکسین قومی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل

ٹائیفائیڈ ویکسین قومی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل

170 views

 پاکستان میں پہلی بار بچوں کوٹائیفائیڈکے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے ٹائیفائیڈ کی حفاظتی ویکسین کو بچوں کے قومی پروگرام ای پی آئی میں شامل کرلیا گیا، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں10 بیماریوں سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین شامل ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین کوبچوں کے قومی حفاظتی پروگرام ای پی آئی میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے

جو رواں سال اکتوبر تک ای پی آئی پروگرام میں شامل کرلی جائے گی

نئی حفاظتی ویکسین  9 ماہ کے بچوں کوٹائیفائیڈ سے بچاؤکے لیے انجکشن کے ذریعے لگائی جائے گی

یہ ویکسین لگانے سے بچہ زیادہ عرصے ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے محفوظ ہوسکے گا۔

موجودہ دستیاب ویکسین کی افادیت کم ہونے اور ٹائیفائیڈ کے جراثیم طاقتور ہونے کی وجہ سے بچوں کے لیے ٹائیفائیڈ کی نئی حفاظتی ویکسین کو بچوں کے قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ای پی آئی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *