یاسر حسین اور ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ

یاسر حسین اور ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ

137 views

ہانیہ عامراوریاسرحسین کے درمیان سوشل میڈیا جنگ اب اختتام ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے

گزشتہ چند دنوں سے یاسر حسین اور ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے

جس کی وجہ ہانیہ عامر کی جانب سے چہرے پر ہونے والے دانوں کے حوالے سے کی جانے والی پوسٹ تھی۔

یاسر حسین نے انسٹا گرام پر مداح کے سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کو دانے دار قرار دیا تھا

جس کے رد عمل میں ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ ’’معاف کیجیے گا میرے دوست کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت ہوگئی ہے‘‘۔

اب ایک بار پھر یاسر حسین نے انسٹا گرام اسٹوری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ

’اگر میرے کسی دوست کو میری کوئی بات یا مذاق بُرا لگے تو برائے مہربانی مجھے کال کریں اور ڈانٹیں تو میں پوسٹ خارج کردوں گا۔

یاسر حسین نے ہانیہ عامر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی غلطی پر معافی بھی مانگوں گا

لیکن برائے مہربانی ’توجہ کے طالب‘ لوگوں کی طرح سوشل میڈیا پر جنگ شروع نہ کریں۔

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامرنے اپنے پرستاروں سے یاسرحسین کو مزید تنگ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا

’’سوشل میڈیا پر کسی کوتنگ کرنا صحیح بات نہیں ہے اور مجھے معلوم ہے وہ تمام لوگ جو مجھے فالو کرتے ہیں

طرزعمل کو بڑھاوا نہیں دیں گے۔

ہانیہ نے کہا اگر میں اپنے پرستاروں کو کسی کے ساتھ برا کرنے سے نہیں روکوں گی تو منافق کہلاؤں گی

انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ وہ کبھی بھی کسی کوتکلیف پہنچانا نہیں چاہتی تھیں۔

ہانیہ نے اپنی اسٹوری اورسوشل میڈیا پر چل رہے اس جھگڑے کا اختتام ایک مثبت پیغام کے ساتھ کرتے ہوئے کہا

چلو مثبت باتیں کرتے ہیں اوران لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو منفی سوچ کے حامل ہیں

ہم ایسے لوگوں کو صرف کہہ سکتے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط

لیکن پھر بھی اگر وہ آپ کی بات نہیں سنتے تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں صحیح راستہ دکھائے۔

واضح رہے کہ یاسرحسین کی قریبی دوست اقرا عزیز نے ہانیہ اوریاسر کے معاملے پر ابھی تک خاموشی اختیارکی ہوئی ہے

لیکن انہوں نے ہانیہ کی حمایت کرنے والے تمام فنکاروں کو ان فالوکردیا ہے جس پر متعدد فنکاروں نے بھی انہیں ان فالو کردیاہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *