اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

9 views

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں حالیہ کمی سے مہنگائی بڑھنے کے خدشات کا اظہار کردیا

تفصیلات کے مطابق ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹرنگ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کر دیا

جس کے بعد شرح سود 10.75 فیصد سے بڑھ کر12.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2019میں مہنگائی کی شرح 9.4فیصد رہی جو اپریل میں 8.8 فیصد تھی

جبکہ جولائی تا اپریل مہنگائی کی شرح 7فیصدرہی ہے

پیٹرولیم مصنوعات   کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق،خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شرح سود سب زیادہ ہے۔

بھارت میں شرح سود 6 فیصد، بنگلہ دیش میں 6.75 اور سری لنکا میں 8 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ، پاکستانی روپیہ کی گرتی ہوئی قدر سے امریکی ڈالر مزید تگڑا ہوگیا

جس کی وجہ سے ایک سال میں مہنگائی دگنی ہوئی ہے

 اگر یہی حالات چلتے رہے تو اگلے سال مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *