بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

12 views

بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی اس کے نرخوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی

درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق نیپرا نرخوں میں اضافے کی درخواست پر 28 مئی کو سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اپریل 2019ء کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *