بھارت کےعام انتخابات:  ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی جیت کا امکان

بھارت کےعام انتخابات: ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی جیت کا امکان

11 views

بھارت کے عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے دوران 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (قومی اسمبلی) کے انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ کا عمل ہوا

جس میں 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے۔

ووٹنگ کے دوران ریاست اتر پردیش، بہار، پنجاب اور مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی

اور اپوزیشن امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی بھی امیدواروں میں شامل ہیں جو وراناسائی سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

 بھارتی عام انتخابات کا آخری مرحلہ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پولز جاری کیے گئے ہیں

اور زیادہ تر ایگزٹ پولز نے نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔

ہندی بیلٹ کی ریاستوں سے بی جے پی کی پھر سے کامیابی کا امکان ہے

جب کہ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کے قلعے میں بھی دراڑ کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *