ماہرہ خان پیرس فیشن ویک 2019 کا حصہ بنیں گی

ماہرہ خان پیرس فیشن ویک 2019 کا حصہ بنیں گی

75 views

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رواں سال پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی

ماہرہ کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرہ کانز میں تو شرکت نہ کرسکیں

لیکن رواں سال منعقد ہونے والے پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جو 23 ستمبر سے یکم اکتوبر 2019 تک منعقد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں

پاکستان کی نمائندگی کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکاربھی کسی سے کم نہیں۔

ماہرہ خان کے کانزفیسٹیول میں خوبصورت لباس سمیت اسٹائل کو پاکستان اور بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی بے حد سراہا گیا تھا۔

دوسری جانب  رواں برس پاکستان کے با صلاحیت اداکار شمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں گے

جب کہ مختصردورانیے کی پاکستانی فلم ’رانی‘ کی بھی کانز فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *