ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے پر جنید کا منہ پر ٹیپ لگا کر منفرد انداز میں احتجاج

ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے پر جنید کا منہ پر ٹیپ لگا کر منفرد انداز میں احتجاج

8 views

 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر جنید خان نے منہ پر ٹیپ چپکا کر انوکھا احتجاج کیا ہے۔

فاسٹ بولر جنید خان نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے احتجاج کیا ہے۔

جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے

اور تحریر کیا ہے کہ ’میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے

لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید پر کارروائی کا امکان ہے۔

تاہم  جنید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 3 گھنٹے قبل جاری کی گئی احتجاج کی تصویر اور پیغام کو ہٹادیا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے پہلے اعلان کردہ اسکواڈ میں جنید خان شامل تھے

تاہم دورہ انگلینڈ میں ناقص کارکردگی کے باعث سلیکٹرز نے جنید خان کو ڈراپ کردیا  ہے

اور وہاب ریاض کو ٹیم میں سپرائز جگہ دی ہے۔

یاد رہے کہ جنید خان کو انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 2 میچ کھلائے گئے تھے

جس میں انہوں نے 18 اوورز میں 142 رنز کے عوض صرف 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *