ورلڈ کپ اسکواڈ میں انٹری محمد عامرخوشی سے نہال

ورلڈ کپ اسکواڈ میں انٹری محمد عامرخوشی سے نہال

9 views

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر فخر اور خوشی محسوس کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پرخدا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔

محمد عامر نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کریں گے

اورقوم کا سرفخرسے بلند بھی کریں گے۔

محمد عامر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک تمناؤں اوردعاؤں کے لیے وہ بہت شکرگزارہیں

جب کہ پوری ٹیم کو اب مزید دعاؤں کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *