پی ٹی آئی کے رکن اور وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر انتقال کر گئے

پی ٹی آئی کے رکن اور وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر انتقال کر گئے

5 views

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

سردار علی محمد مہر سینئر سیاستدان تھے اور 2002 سے 2004 تک صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

 خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے علی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائشگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے

اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر دکھا اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو بھی ٹیلی فون کیا

اور گزشتہ دنوں ان کے بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *