گوگل کا ہواوے کے لیے اپنی سہولیات معطل کرنے کا اعلان

گوگل کا ہواوے کے لیے اپنی سہولیات معطل کرنے کا اعلان

1 views

 دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے چینی اسمارٹ فون ہواوے کے لیے اپنی سہولیات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہواوے کمپنی کی مصنوعات پر پابندی اور انہیں ’ممنوعہ اشیا‘ کی فہرست شامل کرنے کے بعد

گوگل نے بھی اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا ہواوے اسمارٹ فون سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ہواوے نے فوری طور پر اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ ہواوے دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی دوسری یا تیسری بڑی کمپنی ہے ۔

گزشتہ برس اس کے 20 کروڑ سے زائد فون فروخت ہوئے تھے اور یہ تعداد ایپل سے زیادہ ہے۔

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ سے ہواوے درمیان میں پس کر رہ گئی ہے۔

اگرچہ پلان بی کے طور پر ہواوے نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کر رکھا تھا لیکن وہ اب تک منظرِ عام پر نہیں آیا۔

خدشہ ہے کہ گوگل پر پابندی کے بعد ہوواے کا پورا نظام مفلوج ہوجائے گا۔

اگر گوگل اس پر عمل درآمد کرتا ہے تو دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ہواوے کے اسمارٹ فونز بے کار ہوجائیں گے۔

اگرچہ اس میں بنیادی اوپن سورس پروگرام موجود ہے لیکن جی میل، میپس، ڈو او، یوٹیوب اور دیگر بہت سی ایپس نہیں چل سکیں گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *