dollar 2

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی اور قدرے استحکام دیکھنے میں آیا

15 views

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 151 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

ملک میں کئی روز سے ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں بھی 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے اور ڈالر 12 سے 32 پیسے تک کم ہوکر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر  153 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روزکے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر10 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پرغیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *