zardari 1 1

آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

16 views

سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

انٹرویو دیکر چیئرمین نیب نے قوانین کی خلاف ورزی کی، چیئرمین نیب کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا بزرگوں کو ہتھکڑیاں لگانے اور جیلوں میں ڈالنے کے بعد معیشت کیسے چل سکتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 9 ماہ تک اپوزیشن کے اتحاد کا سوچا ہی نہیں تھا

اب سوچا ہے تو اتحاد بھی ہوگیا، میں تو شروع سے کہہ رہا ہوں کہ یہ سیلکٹڈ وزیراعظم ہے۔

اپوزیشن کے دوبارہ الیکشن یا قومی حکومت کے مطالبے کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ

میری نظر میں تو دوبارہ الیکشن کی طرف جائیں گے

اپوزیشن کی قیادت نئی جنریشن کی بات ہے، مولانا صاحب کا بیٹا، میرا بیٹا اور مریم بی بی لیڈ کریں گی اور ہم آرام کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملنے کا ارادہ ہوگا تو ملاقات کرلیں گے

اس میں کوئی مسئلہ نہیں، اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین نیب (ر) جسٹس جاوید اقبال نے ایک انٹرویو دیا تھا

جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *