khaqan abbasi

جاوید چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں یا چیئرمین نیب جھوٹ بول رہے ہيں:شاہد خاقان عباسی

66 views

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کے حالیہ انٹریو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یا جاوید چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں یا چیئرمین نیب جھوٹ بول رہے ہيں لیکن چیئرمین نیب کے انٹرویو کا کیا مقصد ہے یہ وقت کے ساتھ عیاں ہوگا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ

پچھلے 4 دن میں نیب سے متعلق جو ہورہا ہے اس پر تشویش ہے

شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، جھوٹ جو بھی بول رہا ہے بدنام سیاستدان ہورہے ہیں

چیئرمین نیب سے یہ بھی منسوب کیا گیا کہ نوازشریف بھی رقم دینے کو تیار ہیں

جب کہ فوادحسن فواد پر سفارش کرانے پر مقدمہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے بیوروکریسی کو مفلوج کردیا ہے، علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے

جب کہ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی نہیں ہوتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انٹرویو میں کہا گیا کہ باقی بیورو کریسی کو شکایت نہیں ، احد چیمہ کو ان کا تکبر لے گیا ،کیا نیب کے قانون میں ہے کہ تکبر جرم ہے ؟

ان کا کہنا تھا کہ معذرت سے کہتا ہوں نیب غیر جانبدار ادارہ نہیں، نیب کے پیدا کیے گئے مسائل کا جواب کون دے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج صرف (ن) لیگ کا احتساب ہورہا ہے جس کو جان بچانی ہے وہ حکومتی بینچز پر چلاجائے

 ایک شخص کو پکڑنے کے لیے ایک ادارہ اور سیکڑوں لوگ لگے ہوئے ہیں

معیشت  تباہ ہوچکی اور اس میں نیب کابہت بڑاحصہ ہے۔

چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس میں اخباری کالم کا کوئی ذکر نہیں کیا

چیئرمین نیب جھوٹ بول رہے ہیں یا کالم نگار نے جھوٹ لکھا ہے چیئرمین نیب کا انٹرویو سیاست کو بدنام کرنا ہے تو مقصد پورا ہوگیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم سے زیادہ احتساب کے حق میں کوئی نہیں ہے

اخباروں میں سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں

چئیرمین نیب نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں رشوت دینے کی کوشش کی گئی

چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت اور پولیس تعاون نہیں کررہی جب کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو نہیں چھوڑوں گا

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے زیادہ کوئی احتساب کے حق میں نہيں

میں اس ملک کا وزیراعظم رہا ہوں ، 8 گوشوارے نیب کو بھر کر دیئے ہيں

جو کہ میں انٹرنیٹ پر ڈال دوں گا تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ نیب اس ملک میں کر کیا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس سیاستدان پرالزام لگائيں وہ سوالنامہ انٹرنیٹ پر ڈال دیں تاکہ عوام کوپتہ چلے کیا سوالات ہوئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *