firdous ashiq pm

فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن کے رویے پر سخت تنقید

63 views

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب پر حملہ، دھمکیوں اور میڈیا میں گھسیٹنے کے بجائے نیب کے سوالوں کے جواب دیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا

ان کا کہنا تھا کہ  قومی احتساب بیورو (نیب) ایک قومی ادارہ ہے، موقف پیش کرنا اس کا استحقاق ہے

احتساب بیورو نہیں بولے گا تو ڈس انفارمیشن جنم لے گی۔ اپوزیشن دھمکیوں کے بجائے سوالوں کے جواب دے۔

فرودس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب کسی قسم کے حکومتی شکنجوں سے بالکل آزاد ہے

لیکن جہاں مشکلات ہو سکتی ہیں، وہاں سہولت دینا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اگر نیب کی کارروائیوں پر شکایات ہیں تو عدالتیں آزاد ہیں۔

نیب اپنا کام دائرہ کار کے تحت کر رہی ہے۔ نیب کی ترجمان نہیں ہوں

لیکن جب نیب نہیں بولے گا تو پھر ڈس انفارمیشن جنم لیتی ہے، ترجمان نیب کو اس حوالے سے جواب دینا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *