معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

40 views

معروف قوال امجد صابری کی شہادت کو تین سال بیت گئے۔ منفرد انداز اور پرسوز آواز آج بھی مداحوں کےدلوں میں زندہ ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے امجد کی جدائی کاغم عمر بھر کا ہے۔

امجد صابری کی تیسری برسی کے موقع پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کی جانب سے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

مقبول صابری اور غلام فرید صابری نے دنیا بھر میں قوالی کو متعارف کرایا تھا اور عارفانہ کلام میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔

اسی گھرانے میں امجد صابری تئیس دسمبر انیس سو چھہتر کو پیدا ہوئے اور انیس سو اٹھاسی میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنے والد کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو یوں پیش کیا کہ سننے والے جھوم گئے۔

امجد صابری اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ہندوستان میں بھی لوگ ان کے دیوانے رہے۔

امجد صابری نے قوالی کے شعبے کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے اس میں نت نئے تجربات کیے اور اسے جدت کے ساتھ پیش کیا

ان کی چند مشہور قوالیوں میں سے ایک تو ان کے والد اور چاچا مقبول صابری کی قوالی ‘تاجدار حرم’ کو دوبارہ نئے انداز سے پیش کرنا تھا جسے بہت مقبولی حاصل ہوئی

ان کی ایک اور مشہور قوالی ‘بھر دو جھولی’ تھی جو ان سے پہلے ان کے والد اور چاچا نے ہی گائی تھی۔ امجد صابری کی ایک اور مشہور قوالی ‘میرا کوئی نہیں ہے تیرا سوا’ تھی۔

اسی طرح خواجہ کی دیوانی بھی لوگوں میں بہت پسند کی گئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *