newzeland

نیوزی لینڈ: 51 نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ پر فرد جرم عائد

25 views

 نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں 51 افراد کو شہید کرنے والے سفاک ملزم برینٹن ٹیرنٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی جن میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کرائسٹ چرچ کی تحقیقات میں پیش قدمی، مساجد میں 51 افراد کو شہید کرنے والے

سفاک مجرم پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔

پولیس کے مطابق ٹیرنٹ کو 51 افراد کے قتل اور 40 اقدام قتل کی دفعات کا بھی سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ کی پولیس نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے انہیں کیس کے بارے میں تفصیل دی۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کرتے ہوئے

اکیاون نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جن میں نو پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *