88888 min 1

وفاقی کابینہ نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دیدی

14 views

وفاقی کابینہ نے آسان قرض کے پروگرام ’کامیاب جوان‘ کی منظوری دے دی۔

حکومت کی جانب سے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 10 لاکھ نوجوان اس پروگرام سے براہ راست مستفید ہوسکیں گے اور

وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا مشن آگے بڑھے گا۔

معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کےباوجود ’کامیاب جوان‘ پروگرام کےلیے 100 ارب روپیہ مختص کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے وڈیو بیان میں کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے اچھی اور بڑی خبر ہے کہ

وزیراعظم کے بعد کابینہ نے بھی کامیاب جوان پروگرام کی توثیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ’کامیاب جوان‘ پروگرام کے لیے 100 ارب روپیہ مختص کردیا گیا ہے، کابینہ سے خطیر رقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ نوجوانوں کو قرضے ملنےسےنوکری کی تلاش سے بچ جائے گا اور اپنا کام کرے گا، بینک 6 فیصد سود پر

ایک سے پانچ لاکھ تک کے قرضے دے گا اور نوجوان کو 10 فیصد ایکوٹی دینی ہوگی، مثلا 5 لاکھ قرض کے لیے 50 ہزار روپے ایکوٹی جمع کرانی ہوگی اور بینک 6 فیصد سود پر قرض دے گا

، اسی طرح 5 سے 50 لاکھ پر قرض کے لیے ایکوٹی 20 فیصد ہے اور بینک 8 فیصد سود پر قرض دے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *