پشاور: حکومت سے مذاکرات کامیاب، ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم آج سے فرائض انجام دیں گے

پشاور: حکومت سے مذاکرات کامیاب، ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم آج سے فرائض انجام دیں گے

5 views

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد آج سے معمول کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز چلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ڈاکٹرز 6 روز سے ہڑتال پر تھے

 اس دوران وہ او پی ڈیز میں بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم  گذشتہ روز ڈاکٹرز کونسل کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ ملاقات کی ۔

اس موقع پر مذاکرات میں دو کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کر لیا گیا۔

پہلی کمیٹی ڈاکٹرز، خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت کے لوگوں پر مشتمل ہوگی

جو ڈی ایچ کیو اور آر ایچ اے میں اصلاحات کو دیکھے گی، دوسری ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں ناخوشگوار واقعہ کی انکوائری کر کے حقائق سامنے لائے گی۔

کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہےکہ 16 مئی کو خیبر ٹیچنگ اسپتال میں وزیراعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین کے درمیان تکرار ہوئی،

بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ محافظوں کے ہمراہ آئے اور مبینہ طور پر ڈاکٹر ضیاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سینئر ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کی

جبکہ  خیبرٹیچنگ اسپتال سمیت لیڈی ریڈنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت باقی تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کام بند کردیا تھا۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *