bilawal against imran

پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنا ہے تو آغاز وزیراعظم سے کیا جائے، بلاول

12 views

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اگرواقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کریں۔

اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری پر بلاول بھٹو نے تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ

یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے۔

خیال رہے کہ بڑے شہروں بشمول اسلام آباد اور خاص طور پر کراچی میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہے

جنہوں نے عوامی مقامات اور کھانے پینے کی جگہوں پر عوام کا تھوڑی دیر کھڑا ہونا بھی محال کررکھا ہے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں ان پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے

جس کے خلاف اب اسلام آباد میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *