nab

چیئرمین نیب نے جاوید چودھری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا

122 views

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے معروف کالم نگار جاوید چودھری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے کسی بھی انٹرویو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ

انہوں کالم نگار جاوید چودھری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، چیئرمین نیب کے حوالے سے بیانات درست نہیں ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی ادارے کی جانب سے 17 مئی 2019ء کو جاوید چودھری کے کالم پر وضاحت جاری کر دی تھی۔

نیب کی وضاحت نیوز چینل پر نشر اور اخبارات میں بھی شائع کی گئی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کالم میں دیگر شخصیات اور کیسز کے حوالے سے حقائق درست نہیں تھے۔

کالم میں حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جاوید چودھری کے کالم کے پیچھے چھپنے کے بجائے اپنے کیس کے بارے میں بتائیں۔

نیب ذرائع کی جانب سے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ اپنا کام کرتا رہے گا

پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو ہی کالا قانون کہا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *