ukrainepresident

یوکرائن: نئے صدر نے حلف اٹھاتے ہی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنیکا حکم دیدیا

13 views

 یوکرائن کے نئے صدر نے حلف اٹھاتے ہی ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم دیدیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولودومیر زیلینسکی نے حلف اٹھانے کے بعد تقریر میں مشرقی حصے میں جنگی حالات ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نو منتخب صدر نے حلف برداری کی تقریب میں شریک ہونے کے لیے روایتی طریقے سے انحراف کیا

اور لوگوں کے بیچ چلتے ہوئے پارلیمنٹ تک پہنچے۔

پیدل چلتے ہوئے زیلنسکی نے کھڑے کئی لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے علاوہ ہاتھ بھی ملایا۔

یاد رہے کہ ولودو میر زیلینسکی نے گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات میں 73 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *