خیبر پختونخوا سے مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا سے مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

318 views

 محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کے بعد رواں برس خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

جب کہ ملک بھر میں رواں برس تصدیق شدہ پولیو کیسز کی تعداد 16 تک جاپہنچی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *