سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ دنیا کا ایک بڑا واقعہ ہے:عالمی ادارہ صحت

سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ دنیا کا ایک بڑا واقعہ ہے:عالمی ادارہ صحت

34 views

 عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایڈز کا ہوشربا پھیلاؤ دنیا میں ایک بڑا واقعہ ہے، مرض کے تدارک کے لیے جامع رپورٹ پیش کریں گے۔

رتو ڈیرو سندھ میں ایڈز کے ہوشربا پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کراچی آنے والی عالمی ادارہ صحت ڈبیلو ایچ او

کی سات رکنی ٹیم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا  کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی

جس میں ایڈز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وفد کی سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

رکن ڈاکٹر اولیور مورگن کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاقہ رتوڈیرو میں ایڈز کا ہوشربا پھیلاؤ دنیا میں ایک بڑا واقعہ ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایڈز کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس، ادویات کی فراہمی اور معاملے کی مانیٹرنگ وفاقی حکومت کررہی ہے

وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی وزیر صحت کو واضح ہدایت کردی ہے کہ صوبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

 دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت کے وفد نے صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت پاکستان، یو این ایڈز، یونیسیف، یو این ایف پی اے

یو ایس ایڈ اور دیگر عالمی اور مقامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت حکومت سندھ کی ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے اسباب کے لیے

جیو گرافیکل میپنگ میں تعاون کرے گا اور متاثرہ بچوں کو علاج کے لیے کٹس فراہم کر ے گا

لاڑکانہ میں چار اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے علاج کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں

اور ضلع کے مختلف علاقوں میں اسکریننگ کیمپس کام کر رہے ہیں

عالمی ادارہ صحت ان اسپتالوں اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ کام کرے گا اور سہولیات میں بہتری کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *