تم جیتو یا ہارو: ہمیں تم سے پیارہے: فنکاروں کی قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

تم جیتو یا ہارو: ہمیں تم سے پیارہے: فنکاروں کی قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں

114 views

 کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا میلہ آج سے لندن میں سج رہا ہے اس موقع پر پاکستانی فنکاروں نے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے ساتھ ٹیم کی جیت کے لیے دعائیں کی ہیں۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ورلڈ کپ 2019  انگلینڈ میں سج گیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانے کب سے اس لمحے کا انتظار کررہے تھے۔

پاکستانیوں کو تو جنون کی حد تک کرکٹ سے عشق ہے، جب کہ شوبزفنکار بھی بے حد پُرجوش ہیں۔

فنکاروں نے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے

اس کے ساتھ ہی فنکاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ضرور آئے گی۔

ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ عامرنے انسٹاگرام پر ٹیم گرین کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے

جس میں وہ قومی ٹیم کا جوش بڑھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے

اپنی سپورٹ اورجذبہ دکھانے کا، میری طرف سے ہماری ٹیم کے لیے ڈھیر ساری نیک تمنائیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے

ہم دھنا دھن جیتیں گے، لیکن اگر آپ جیتو یا ہاروہمارا پیار آپ کے لیے بڑھتا رہے گا۔

حمزہ علی عباسی

نامور پاکستانی اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ کپ

میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا

کپتان کے لیے ان کے دل میں بے حد عزت ہے  آپ ورلڈ کپ جیتو یا ہارو پر دل جیت لیا ہے بھائی۔

عاصم اظہر

گلوکارعاصم اظہرنے بھی قومی ٹیم کا مورال بلند کرتے ہوئے ویڈیو کے ذریعے اپنی کرکٹ دیوانگی ظاہر کی ہے۔

عاصم اظہر نے لکھا میں کرکٹ سے محبت کرتاہوں اور اس ورلڈ کپ کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔

ویڈیو پیغام میں عاصم اظہر نے کرکٹر محمد عامر کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قراردیتے ہوئے کہا کہ

میری بھرپور حمایت، نیک تمنائیں اورمحبت ہماری پوری ٹیم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے بھی امید ظاہر کی کہ اس بار ٹرافی پاکستان آئے گی۔

اداکارہ مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹوئٹر پیغام سے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی

اور کہا کہ پوری قوم کے خواب سرفراز الیون پر منحصر ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ (قومی کرکٹ ٹیم) نااُمید نہیں کرے گی۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پیغام میں گرین شرٹس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اور ان کی جیت کے لیے دعاگو  ہوئے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کو مشورہ بھی دیا۔

فرحان سعید نے لکھا کہ ’اگر آپ بال اچھی کراتے ہیں تو 300 کا ٹوٹل اچھا ہے

چاہے پچ جیسی بھی ہو، پاکستان کل سے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز کرتا ہے

ہم اس قابل ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن حیران کرسکتے ہیں‘۔

اداکارہ حریم فاروق

اداکارہ حریم فاروق نے آج کا دن پاکستان کے لیے اہم قرار دیا

اور بتایا کہ وہ جمعۃالوداع کے موقع پر پوری قوم کے ساتھ ٹیم گرین کے لیے دعاگو ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *