وزیراعظم کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے کھولے دیے گئے

وزیراعظم کیلئے روضہ رسول ﷺ کے دروازے کھولے دیے گئے

2 views

وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

 وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

جہاں وہ او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، معاون خصوصی نعیم الحق، وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی بھی کی۔

وزیراعظم 31 مئی کو او آئی سی کے چودھویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے

جس میں اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *