ایچ آئی وی ایڈ ز: پاکستان میں تعداد میں ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی

ایچ آئی وی ایڈ ز: پاکستان میں تعداد میں ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی

40 views

  پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈ زمیں مبتلا مریضوں کی تعداد میں ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق  یو این ایڈز کے گلوبل ایچ آئی وی ایڈ اعدادوشمار کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر3 کروڑ ا69لاکھ افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہیں۔

جن میں سے 25 فیصد مریض ایسے ہیں جن کو اس بیماری کا علم نہیں۔

ایڈز کی ایک عالمی انڈیکس کے مطابق ایڈز سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 35ویں نمبر پر ہے

نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے جا ری اعداد شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ایڈز کے

مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 35ہزار کا اضا فہ ہوا

گزشتہ سال ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ30ہزار تھی جو رواں تجاوز کر کے ایک لاکھ65ہزارتک پہنچ چکی ہے

جبکہ ہر سال20ہزار نئے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے

جس میں 60فیصد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 75ہزار

سندھ میں 60ہزار ،خیبر پختونخوا میں16ہزار322 ،بلوچستان میں5ہزار  ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6ہزار675اور ڈھائی ہزار ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد

آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہیں۔

پاکستان میں ایڈز سے بچائو کے قائم سینٹرز میں صرف23ہزار757 افراد علاج معالجہ کیلیے رجسٹرڈ ہیں

جو ایڈز کے مرض میں مبتلا کل مریضوں کی تعداد کا صرف7فیصد ہیں

جن میں15ہزار115 افراد ایسے ہیں، سرنج کے ذریعے نشہ کرانے سے ایڈز کے موزی مرض میں مبتلا ہو ئے

انجکشن کے ذریعے نشہ آور ڈرگ استعمال کرنے والے کل5ہزار115 متاثرہ مریض اے آر وی تھراپی پر کی جا رہی ہے۔

ایڈز جیسے موزی مرض کے ٹیسٹ کرانے کی شرح بھی 10فیصد سے کم ہے

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈھائی ہزار ایچ آئی ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں

پنجاب میں ایڈزکے رجسٹرڈ مریضو ں کی تعداد 11ہزار،سندھ میں8ہزار،خیبر پختونخوا میں 2ہزار370 جبکہ بلوچستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1ہزار334ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایڈز جیسے موذی مرض میں 18ہزار220 مرد ،4ہزار170خواتین ، 564 بچے اور426 بچیاں جبکہ379 خواجہ سراؤں مبتلا ہیں، ن

یشنل ایڈزکنٹرو پروگرام کے مطابق ملک بھر میں قائم جیلوں میں 1ہزار سے زائد قیدیوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہو گئی ہے

پنجاب کی جیلوں میں 480،سندھ کی جیلوں میں296،بلوچستان میں181جبکہ خیبر پختونخوا میں 56قیدیوں میں ایچ آئی اے ایڈز پایا گیا

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 6ہزار سے زائد افراد ایڈز جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

اسلام آباد سمیت ، پنجاب میں لاہور ،فیصل آباد،شٰیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا اور رحیم یار خان

ملتان، چنیوٹ ،ڈی جی خان ،سندھ میں،کراچی ،لاڑکانہ،حیدر آباد،سکھر،میر پور خاص، سانگھڑ، قمبرشہداد پور

بینظیر آباد ایڈز کے باعث سب سے زیا دہ متاثر ہیں، بلوچستان میں کوئٹہ ،ژوب، لورالئی،پشین ،قلعہ سیف اللہ۔ نوشکی

قلعہ عبداللہ ،لسبیلہ جبکہ خیبر پختو نخوا میں پشاور ،کوہاٹ، بنو ں، چارسدہ ، سوات ،لکی مروت

ایبٹ آباد،مالاکنڈ مانسہرہ،مردان ، ہنگو اور چترال ایڈز کے متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ملک بھر میں موجود 25 ایڈز ٹریٹمنٹ سینٹر اور خواتین کی زچگی کے دوران

بچوں میں متاثرہ ماں سے ایڈز وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلیے کھولےگئے

جبکہ 33  ایچ آئی اوی ٹریٹمنٹ سینٹر قائم ہیں جبکہ گیا رہ نئے ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کیے جائیںگے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *