حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان

حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان

9 views

 حکومت نے حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی کردی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ

حج کی دوسری قرعہ اندازی میں 9 ہزار 474 افراد کو منتخب کیا گیا

ماضی میں منتخب نہ ہونے والے ان افراد کو بغیر قرعہ اندازی کے منتخب کیا گیا ہے۔

نورالحق قادری نے بتایا کہ ہمارا حج کا کوٹا 2 لاکھ ہے،

کامیاب عازمین کوآج سے ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی،

انہیں 14 جون سے پہلے لوازمات جمع کرانا ہوں گے،

ایک اچھی رقم حجاج کرام کو واپس بھی کی جائے گی، رہائش کھانے پینے کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے بچت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر سے ہر سال لاکھوں عازمین حج سرکاری اور پرائیوٹ کوٹے کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔

حکومت نے 12 مارچ کو سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں

اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *