چمکتارہے ہر آنگن عید کے دن

چمکتارہے ہر آنگن عید کے دن

22 views

عید عربی لفظ عود سے نکلا  اس کے معنی لوٹ آنے اور بار بار آنے کے ہیں۔ عید کیونکہ ہر سال لوٹ آتی ہے اس لئے اس کا نام عید پڑگیا

عید الفطر حقیقت میں مسلمانوں کی خوشی اور مسرت کا وہ پرمسرت دن ہےجو سال بھر میں صرف ایک مرتبہ ہی آتا ہے۔

 ہر سال مسلمان  رمضان المبارک کے اختتام پر بڑے اہتمام سے عید الفطر مناتے ہیں

خوشی کے اس موقع پر زندگی میں مٹھاس بھرنے کے لیے اور مہمانوں کی خاطر تواضح کے لیے

انواع و اقسام کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں

عید کے موقع پر بھی خواتین خانہ اکثر روایتی پکوان کے ساتھ نت نئے کھانوں کی تراکیب آزماتی ہیں۔

آپ بھی خوب خوشیاں منائیں نئے کپڑے نئے جوتے خریدیں اور بڑوں سے عیدی بھی لیں اور چھوٹوں کو عیدی بھی دیں

لیکن اس کے ساتھ ہی ہماری ذمہ داری یہ بھی ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو بھی نہ بھولیں

حسب توفیق انہیں بھی اپنی عید کی خوشیوں میں ضرور شریک کریں۔

عید اصل میں ہے ہی دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے

یا دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا نام ہے۔

عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر جو آپس میں کسی وجہ سے ناراض ہیں

ان کو ایک دوسرے سے صلح کر لینی چاہیے

عید تو نام ہے خوشیاں، محبتیں اور مسکراہٹیں تقسیم کرنے کا لہٰذا عید کے دن

اپنے رشتے داروں اور پڑوس میں ایسے والدین جن کے بچے پردیس میں مقیم ہوں

یا ایسے بزرگ جو بے اولاد ہوں، عید کے دن تو ان کی تنہائی کا احساس مزید بڑھ جاتا ہے

لہٰذا کوشش کریں کہ تنہائی کا شکار عزیز و اقارب، دوست احباب یا پڑوسی کے گھر جاکر کچھ وقت ان کے ساتھ گزاریں

خوشیاں منائیں اور خوشیاں بانٹیں

ہر آنگن میں خوشیوں بھرا سورج اترے

اور چمکتارہے ہر آنگن عید کے دن

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *