احدسجل کی منگنی: ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھی مبارکباد

احدسجل کی منگنی: ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھی مبارکباد

79 views

پاکستانی ڈراموں کی سپر ہٹ جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کرلی۔

 عیدالفطر کے خاص موقعے  پر احد رضا میر اور سجل علی نے اپنی منگنی کا اعلان کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی۔

دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کی خوبصورت تصویر شیئر کی

جس میں سجل علی دلہن اور احد دولہا بنے ہوئے ہیں

دونوں کا کہنا ہے کہ یہ ہماری زندگی کی نئی شروعات ہے

ہمارا یہ خاص دن ہمارے گھر والوں، دوستوں اور پرستاروں کی دعاؤں سے مزید خاص ہوگیا ہے۔

 دوسری جانب پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےسربراہ میجر جنرل آصف غفور نےسجل اور آصف کو منگنی پر مبارکباد دی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا ’’احد ، سجل اور ان کی فیملیز کو منگنی کی دلی مبارکباد، خوش رہیں۔

لاکھوں پاکستانی اور آپ کے پرستار اگست میں آپ کو آئی ایس پی آر کیلئے ادا کیے گئے

کیپٹن سعد کے کردار میں دیکھنے کیلئے تیار رہیں ‘‘۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *