امریکا چین تجارتی کشیدگی: فیس بک نے ہواوے کیلئے اپنی سروسز بند کردیں

امریکا چین تجارتی کشیدگی: فیس بک نے ہواوے کیلئے اپنی سروسز بند کردیں

10 views

گوگل کی جانب سے ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کے بعد فیس بک نے بھی اپنی ایپس ہواوے میں آئندہ سے انسٹال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدرکی جانب سے چینی موبائل کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد

دونوں ممالک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایک دوسرے سے کاروباری معاہدے ختم کررکھے ہیں۔

 امریکی کمپنی فیس بک نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہواوے کو اپنی سروسز

دینے سے انکار کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی تمام ایپس کو ہواوے موبائل میں انسٹال کرنے

پر پابندی لگادی ہے۔

فیس بک اپنی ملکیت میں شامل سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی

سہولیات ہواوے کو فراہم نہیں کرے گا

البتہ ایسے صارفین جو ہواوے فون استعمال کررہے ہیں وہ فیس بک اور اس کی دیگر ایپس

بغیر کسی تعطل کے استعمال کرتے رہیں گے۔

فیس بک نے ہواوے  صارفین کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں  ہونے والی تمام

اپیس کی اپ ڈیٹس باقاعدہ سے جاری  رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب ہواوے کمپنی نے فیس بک کے اس اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *