سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری

سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری

16 views

 وفاقی حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان آئندہ مالی سال کے  بجٹ میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے.

جس کے تحت 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے

جب کہ 250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پرایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان بجٹ میں ہو گا۔

حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں پرخرچ ہو گا۔

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے ہیلتھ ٹیکس کی تصدیق

کرتے ہوئے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے

.ٹیکس لگانے جارہے ہیں

اس ٹیکس سے 40 سے 50 ارب روپے کے وسائل حاصل ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *