میگا منی لانڈرنگ ریفرنس:آصف زرداری اور فریال تالپور کی  درخواست ضمانت مسترد

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس:آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد

9 views

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

اسلا آباد ہائیکورٹ نے نیب کی آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی استدعا منظور کی۔

عدالت نے جس وقت فیصلہ سنایا اس وقت آصف زرداری اور فریال تالپور کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے

تاہم ان کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم عدالت کے  باہر موجود تھی۔

آصف زرداری 28 مارچ سے آج تک دو ماہ بارہ دن کے لیے عبوری ضمانت پر رہے

جبکہ ان کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *