نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

25 views

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں

آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے

قومی احتساب بیورو (نیب) کو دونوں افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابقکے بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں

آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹراورفاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے کے

بعد آصف زرداری اور فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے

آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو فوری گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *