نیوزی لینڈ کا آئندہ برس تک عراق اور افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کی واپسی کا اعلان

نیوزی لینڈ کا آئندہ برس تک عراق اور افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کی واپسی کا اعلان

2 views

 نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے کہا ہے کہ عراق میں جاری فوجی مشن ختم کرکے کیوی فوجیوں کی ملک واپسی کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ افغانستان سے بھی کیوی فوجوں کا انخلاء آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گا۔

 وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے عراق میں جاری فوجی مشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

جس کے بعد عراق میں موجود کیوی فوجیوں کی ملک واپسی کا آغاز ہوگیا ہے۔

عراق کے فوجی کیمپ ’تاجی‘ میں 90 کیوی فوجی تعینات ہیں

 قبل ازیں نیوزی لینڈ نے نومبر 2018 کو اپنے فوجی دستے کی

عراق میں تعیناتی کی مدت میں جون 2019 تک اضافہ کر دیا تھا

تاہم اب میعاد میں اضافے کے بجائے جنوری 2020 کو 45 اور بقیہ 45 کیوی
فوجیوں کی واپسی جون 2020 تک مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے افغانستان میں بھیجے گئے کیوی فوج کے دستوں

میں بھی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے داعش کو دنیا

کے لیے اب بھی خطرہ قرار دیتے ہوئے عراق اور افغانستان میں

کیوی فوجیوں کی تعیناتی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کردیا تھا

اور مدت پوری ہونے پر مزید اضافے کا عندیہ بھی دیا تھا

۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *