ورلڈ کپ 2019ء: بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2019ء: بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دیدی

14 views

 اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے چودھویں میچ میں انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا کی جانب سے سمتھ 69 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں وارنر 56، فنچ 36، عثمان خواجہ 42،

میکسویل 28، اے ٹی کیری 55 رنز بنا سکے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

اںڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار اور بھمرا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں

جبکہ چاہل کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

خیال رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں

پانچ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے۔

انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے

روہت شرما اور شیکھر دھون کو میدان میں اتارا۔

دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آسٹریلین گیند بازوں کی خوب درگت بنائی

انڈین اننگز کی خاص بات شیکھر دھون کی دھواں دار سنچری تھی۔

انہوں نے 109 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 16 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں کپتان ویرات کوہلی نے بھی شاندار بلے بازی کی۔

انہوں نے 77 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ اوپنر روہت شرما نے 70 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں پانڈیا نے 48 جبکہ دھونی نے 27 رنز بنائے۔

کے ایل راہول نے 11 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹونیس نے دو جبکہ کمنز، سٹارک اور کلٹر نیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *